الیکشن کے دوران تشدد ،مارپیٹ و لوٹ مار کر پولنگ میں رخنہ ڈالنے والے 168 ملزمان گرفتار

0

پرتاپ گڑھ: (یو این آئی) اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے مختلف سولہ تھانہ کی پولیس نے پنچایت الیکشن کے دوران تشدد،مارپیٹ و لوٹ مار کر پولنگ میں رخنہ ڈالنے والے 168 ملزمان کو گرفتار کیا ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ آکاش تومر نے آج بتایا کہ سہ منزلہ الیکشن کے دوسرے مرحلہ میں 19/ اپریل کو پولینگ کے دوران مختلف تھانہ علاقوں میں کچھ سرپسند عناصر کے ذریعہ تشدد ،مارپیٹ و لوٹ مار کر پولنگ میں رخنہ ڈال کر پولنگ کو روک دیا تھا ،جن کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کر گرفتاری کی مہیم کے تحت تھانہ کوتوالی پٹّی پولیس نے 03، تھانہ کندھئ 04، تھانہ سنگرام گڑھ 20، تھانہ نواب گنج 25، تھانہ باگھرائے 15، تھانہ ہتھگواں 19، تھانہ سانگی پور 08، تھانہ انتوں 04، تھانہ آسپور دیوسرہ 02 ،تھانہ ماندھاتہ 05، تھانہ رانی گنج 02، تھانہ کوتوالی لال گنج 13، تھانہ کوتوالی کنڈہ 36، تھانہ مانکپور 02، تھانہ جیٹھوارہ 03 اور تھانہ مہیش گنج پولیس نے 07 سمیت کل 168 ملزمان کو گرفتار کر جیل روانہ کیا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS