سونو سود نے تلنگانہ اور اے پی کے کئی مواضعات میں لاشوں کو رکھنے ”ڈیڈ باڈی فریزر باکسس“بھجوانے کی یقین دہانی کروائی

0

حیدرآباد، (یواین آئی)فلموں کے مشہور اداکار سونو سود نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی مواضعات میں لاشوں کو رکھنے کیلئے ”ڈیڈ باڈی فریزر باکسس“بھجوانے کی یقین دہانی کروائی۔ان ریاستوں کے مختلف مواضعات کے سرپنچوں نے اس خصوص میں سود سے خواہش کی تھی۔دیہی علاقوں میں مرنے والوں کی لاشوں کے لئے یہ باکسس بھجوائے جائیں گے کیونکہ بیشتر مواضعات کے سرپنچوں نے ان باکسس کی فراہمی کی خواہش کرتے ہوئے کہاتھا کہ ایسے باکسس کے نہ ہونے کی وجہ سے لاشوں کو رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع کے بونکورو،رنگاریڈی ضلع کے گھٹکیسرمنڈل کے آوشاپور،ونپرتی ضلع کے کوتہ پیٹ منڈل کے سنکی ریڈی پلی،اے پی کے کرنول ضلع کے توگلاگلو،مدی کرا منڈل کے مدی کیرا، اورواکل دیہاتوں کی جانب سے کی گئی درخواست پر انہوں نے یہ باکسس بھجوانے کی یقین دہانی کروائی جس پر سونوسود سے ان دیہاتوں کے سرپنچوں نے اظہارتشکر کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS