افغانستان:صوبہ بغلان میں خوفناک کار بم دھماکہ، 4 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

0
A damaged vehicle is seen at the site of a car bomb attack, in Kabul on December 20, 2020. - A car bomb killed eight people and wounded more than 15 others in Kabul on December 20, officials said, the latest attack to rock the Afghan capital. (Photo by Zakeria HASHIMI / AFP)

کابل، (یواین آئی) افغانستان کے صوبہ بغلان میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد حملہ آور پولیس ہیڈکوارٹر میں گھس گئے تاہم سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران علاقے کو کلئیر قرار دیدیا۔
افغان سیکورٹی فورسز کے مطابق حملے کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے، کار بم دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی جب کہ آس پاس کے گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں دیگر افراد بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
افغان کمانڈر کا کہنا ہے کہ طالبان نے بیک وقت ضلع میں 3 مقامات پر حملہ کیا جس میں 15 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ کار بم حملے کی ذمہ داری بھی طالبان نے قبول کی ہے۔ پولیس اورفوج کی کارروائی جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS