سونیا،راہل،پرینکا،سرجے والااور کانگریس کے کئی رہنماوں نےاحمد پٹیل کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا

0

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پارٹی کے سینئر لیڈر احمد پٹیل کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس کے لئے مختص اور بھروسے مند رہنما تھے اور ان کے انتقال سے پارٹی کو بڑا نقصان ہوا ہے۔
محترمہ گاندھی نےیہاں جاری تعزیتی پیغام میں کہا،’’احمد پٹیل کی شکل میں ،میں نے اپنا ایک ایسا ساتھی کھو دیا ہے جس کی زندگی کانگریس کو مختص رہی ہے۔ ان کی ایمانداری ،قربانی اور کام کے تئیں جو عزم رہا ہے وہ انہیں دوسروں سے الگ رہنما کے طورپرپیش کرتا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا،’’میں نے ایک ایسا دوست کھو دیا ہے جس کا متبادل ممکن نہیں ہے ۔ میں ان کے انتقال سے صدمے میں ہوں اور سوگوار کنبے کےتئیں تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ  پٹیل کا آج صبح ساڑھے تین بجے انتقال ہوگیا۔ وہ قریب ایک ماہ پہلے کورونا پازیٹو پائے گئے تھے۔
گاندھی نے احمد پٹیل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’’یہ دکھ بھرا دن ہے۔ احمد پٹیل کانگریس پارٹی کے ستون تھے۔انہوں نے کانگریس میں ہی سانس لی،کانگریس کےلئے یہ جئے اور بحران کے دور میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ وہ پارٹی کا اثاثہ تھے۔ہم ان کو ہمیشہ یاد کریں گے۔ متاثرہ کنبے کے تئیں میری تعزیت۔‘‘
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پٹیل کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے اپنا ایک ستون کھو دیا ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی ان کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہا رکتے ہوئے کہا،’’احمد جی بے حد سمجھدار اور تجربہ کار رہنما تھے۔ میں ان سے ہمیشہ غور و خوض کرتی اور ان کی صلاح لیا کرتی تھی۔وہ ہمارے سچے دوست تھے۔ ان کے انتقال سے کانگریس کو گہرا نقصان ہوا ہے۔ بھگوان ان کی روح کو سکون دے۔‘‘
کانگریس مواصلاتی محکمے کے سربراہ نردیپ سنگھ سرجے والا نے کہا،’’الفاظ نہیں ہیں۔۔ہر چھوٹا بڑا، دوست ،ساتھ ،مخالف بھی ایک ہی نام سے احترام دیتا تھا’احمد بھائی‘وہ جنہوں نے ہمیشہ سچائی اور فرض نبھایا ،وہ جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کو ہی خاندان مانا ،وہ جنہوں نے ہمیشہ سیاسی لکیریں مٹا کر پارٹیوں پر چھاپ چھوڑی،اب بھی یقین نہیں آتا۔۔۔الوداع ،احمد جی۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS