12 جنوری کے چند اہم واقعات

0

1708l چھترپتی شاہوہی مہاراج حکمراں بنے ۔
1757l برطانوی فوج نے کیپٹن ایری کٹ کی قیادت میں پرتگالی فوج کو شکست دیکر مغربی بنگال کے بندیل پر قبضہ کیا۔
1863l ہندستان کے روحانی گرو سوامی وویکانند کی پیدائش ہوئی۔
1866l لندن میں رائل ایئروناٹیکل سوسائٹی کا قیام عمل میں آیا۔
1869l بھارت رتن’ سے نوازے گئے مجاہد آزادی، سماجی مصلح اور ماہر تعلیم بھگوان داس کی پیدائش ہوئی۔
1886l مشہور خاتون انقلابی نیلی سین گپتا کی پیدائش ہوئی۔
1899l ہندستان کے ماہرریاضیات بدری ناتھ پرساد کی پیدائش۔
1918l بالی وڈ کے مشہور موسیقار، گلوکار اور پروڈیوسر و ڈائرکٹر سی رامچندر کی پیدائش ہوئی۔
1931l مشہور اردو شاعر احمد فراز کا جنم ہوا۔
1933l امریکی کانگریس نے فلپائن کی آزادی کو تسلیم کیا۔
1934l ہندستان کی جنگ آزادی کے عظیم انقلابی سوریہ سین کو چٹگانگ میں پھانسی دی گئی۔ انہوں نے انڈین ریپبلکن آرمی قائم کرکے چٹگانگ بغاوت کی کامیاب قیادت کی تھی۔
1940lدوسری عالمی جنگ کے دوران سوویت نے فن لینڈ کے شہروں پر بمباری کی۔
1950lبرطانیہ میں ٹیمس ندی میں آبدوز کے تجربہ کے دوران سویڈن کا ایک تیل بردار ٹینکر آبدوز سے ٹکراگیا جس سے آبدوز پر سوار 55 لوگ مارے گئے ۔
1976l دنیا کی معروف جاسوسی ناول نگار اگاتھا کرسٹی کا انتقال ہوا۔
1984l سوامی وویکانند کی سالگرہ کے موقع پر ہر برس ملک میں ‘نیشنل یوتھ ڈے ’منانے کا اعلان ہوا۔
1990l رومانیہ میں کمیونسٹ پارٹی پر پابندی لگائی گئی۔
1991l امریکی پارلیمنٹ نے کویت میں عراق کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دی۔
1992l ہندستان کے معروف کلاسیکل گلوکار کمار گندھرو کا انتقال ہوا۔
2000l برطانیہ نے فوج میں ہم جنس پرستی پر لگی پابندی ہٹالی۔
2001l ہندستان کا انڈونیشیا-روس-چین معاہدہ سے انکار،نیف دریا پر ڈیم کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی وجہ سے بنگلہ دیش-میانمار سرحد پرکشیدگی کے بعد فوج تعینات کی گئی۔
2002l پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے قوم کے نام تاریخی پیغام نشر کیا، پاکستان نے دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور جیش محمد پر پابندیوں کا اطلاق کرنے کا اعلان کیا جبکہ مطلوبہ پاک مجرموں کو ہندستان کو سونپنے سے انکار کیا۔
2003 l ہندستانی نژاد خاتون لنڈا بابو لال ٹرینیڈاڈ کی پارلیمنٹ اسپیکر بنیں۔
2004l دنیا کے سب سے بڑے سمندری جہاز آر ایم ایس کوئین میری ۔2 نے اپنے پہلے سفر کا آغاز کیا۔
2005 lبالی وڈ کے مشہور اداکار امریش پوری کا انتقال۔
2006l انڈو ۔ چین نے ہائڈروکاربن پر ایک اہم مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ۔
2006l سعودی عرب کے منیٰ میں بھگڈر مچنے سے 362 حاجیوں کی موت ہوئی۔
2008l کولکتہ میں آتشزدگی سے 2500 دکانیں خاکستر ہوئیں۔
2009l مشہور موسیقار اے آر رحمن ممتاز گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بنے ۔
2010l کیریبائی ملک ہیتی میں زبرست زلزلہ سیدو لاکھ 30 ہزار افراد کی موت اور راجدھانی پوٹ او پرنس میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
2015l کیمرون میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے 143 دہشت گرد مارے گئے ۔ (یواین آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS