ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 18 نومبر کے چند اہم واقعات۔

0

تاریخ میںآج کا دن
ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 18 نومبر کے چند اہم واقعات۔
1727مہاراجہ جئے سنگھ دوئم نے جے پور شہر کی بنیاد رکھی۔ اس شہر کے بنگال کے معمار ودیادھر چکرورتی تھے ۔
1738فرانس اور آسٹریا کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہوئے ۔
1772پیشوا مادھوراؤ اول کے چھوٹے بھائی نارائن راؤ نے اقتدار سنبھالا۔
1833ہالینڈ اور بیلجیم کے درمیان جونہوون معاہدے پر دستخط ہوئے ۔
1901۔ بالی وڈ کے مشہور فلم ساز، اداکار، اور ہدایت کار وی شانتارام کی پیدائش ہوئی۔
1909امریکہ نے نکاراگوا پر حملہ کیا۔
1910ہندوستان کے مشہور انقلابیوں میں سے ایک بٹوکیشور دت کی پیدائش ہوئی۔
1918شمال مشرقی یورپی ملک لاتویا نے روس سے آزادی کا اعلان کیا۔
1922ترکی کے ولی عہد عبدالمجید دوئم کو خلیفہ منتخب کیا گیا۔
1948بہار کی راجدھانی پٹنہ کے قریب اسٹیمر ‘نارائینی’ حادثے کا شکار ہونے سے پانچ سو افراد ڈوب گئے ۔
1956مراکش نے آزادی حاصل کی۔
1959آئی این ایس ویراٹ کو برطانوی رائل نیوی میں کمیشنڈ کیا گیا۔
1962پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ ہندوستانی سپاہی شیطان سنگھ کا انتقال ہوا۔
1963امریکی ٹیلی فون کمپنی بیل سسٹمز نے بٹن کے ساتھ ڈائلنگ پیڈ والا دنیا کا پہلا فون متعارف کرایا۔
1972شیر کو قومی جانور کے طور پر منتخب کیا گیا۔
2003شوارزنیگر نے کیلیفورنیا کے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
2005وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہوئے ۔
2013امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مریخ پر ماون گاڑی بھیجی۔
2017ہندستان کی مانوشی چھلر نے ‘مس ورلڈ 2017’ کا خطاب جیتا۔ (یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS