بریلی میں چھ سالہ طالبہ کی عصمت دری کاملزم گرفتار

0
Image:Patrika

بریلی: (یو این آئی) اتر پردیش میں بریلی کے عزت نگر علاقے میں چھ سالہ طالبہ کی عصمت دری کرنے والے ملزم کو پولیس نے ہفتہ کے روز گرفتار کر لیا۔ پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ روہت سنگھ سجوان نے بتایا کہ کے جی کی طالبہ کی عصمت دری کرنے والے ملزم شیوا عرف شیوم (22) کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے جمعہ کی شام لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ لڑکی کے گھر والوں نے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے نینی تال ہائی وے کو تین گھنٹے تک بلاک رکھا تھا۔ پولیس نے 24 گھنٹے میں ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے جام کھلوادیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS