سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری

0

سری نگر: (یو این آئی) سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اب براہ راست بیرون ملک جہاز کے ذریعے سامان روانہ کیا جا سکتا ہے کیونکہ کسٹم حکام نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔مرکزی حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سری نگر ہوائی اڈے کے کارگو ٹرمینل کو بیرون ملک سامان در آمد و بر آمد کرنے کے لئے نگران مقرر کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے کشمیر کی باغبانی کی پیداوار، دستکاری و دیگر اشیا کی در آمدات کو کافی فروغ ملنے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر سری نگر ائیر پورٹ کلدیپ سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے جاری اس نوٹیفکیشن اور اجازت سے ہم اب کارو باری برادری کو سری نگر سے براہ راست سامان کی در آمد و بر آمد کے لئے اپنی خدمات پیش کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن دس مارچ کو جاری کی گئی تھی جو سری نگر ایئر پورٹ کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ائیر لائنز خصوصی کارگو پروزیں چلا سکتی ہیں اور وہ بین الاقوامی مسافر بردار پروازوں میں کارگو لے جا سکتی ہیں۔ موصوف ڈائریکٹر نے تمام ائیر لائنز سے اس سہولیات سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سری نگر اور گرد و پیش کی تاجر برادری کو بھی اپنے تجارت کو دوام دینے اور اپنے خوابوں کو شر مندہ تعبیر کرنے کے لئے اس سہولیت اور موقعے سے بہرہ ور ہونے کی دعوت دی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS