فلسطین پر ہو رہے اسرائیلی حملوں پر عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک: محبوبہ مفتی

0

سری نگر: (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے فلسطین کی غزہ پٹی پر ہو رہے اسرائیلی حملوں پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین پر ہو رہے اسرائیلی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت پر عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ حد یہ ہے کہ اسرائیل کے تشدد کو اس کے حق خود دفاع کے نام پر جائز بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ’فلسطین کے خلاف اسرائیل کے حملوں جن کے نتیجے میں بے گناہ لوگ مارے گئے، پر عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے یہاں تک کہ علامتی مذمت میں بھی اسرائیلی تشدد کو اس کے حق خود دفاع کے نام پر جائز قرار دیا جا رہا ہے۔ فلسطین کے لوگوں کے حق زندگی کے بارے میں کیا خیال ہے‘۔
بتادیں کہ فلسطین کی غزہ پٹی پر اسرائیل کے حالیہ حملوں میں کم سے کم تیس فلسطینی جن میں بچے بھی شامل ہیں، ہلاک ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS