802کروڑ روپے کے 2دفاعی معاہدوں پر دستخط

0

نئی دہلی (یو این آئی): وزارت دفاع نے فوجی ساز و سامان کی خریداری کیلئے نجی شعبے کی کمپنیوں جوپیٹر ویگنز لمیٹڈ اور بی ای ایم ایل لمیٹڈ کے ساتھ 802کروڑ روپے کے 2 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ وزارت نے 697بوگی اوپن ملٹری (بی او ایم) ویگنوں کی خریداری کیلئے جوپیٹر ویگنز لمیٹڈ کے ساتھ 473کروڑ روپے کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور بی ای ایم ایل لمیٹڈ کے ساتھ 56میکینکل مائن فیلڈ مارکنگ ایکوپمنٹ (ایم ایم ایم ای) مارک IIکی خریداری کے لیے 329کروڑ روپے کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

یہ خریداری (انڈین-آئی ڈی ڈی ایم) زمرہ کے تحت کی جائے گی۔ اس کیلئے یہ کمپنیاں مقامی اکائیوں سے فوجی سازوسامان اور ذیلی نظام خریدیں گی، جو خود کفیل ہندوستان کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے دیسی مینوفیکچرنگ اور دفاعی پیداوار میں نجی شعبے کی شرکت کی حوصلہ افزائی کریں گی۔بوگی اوپن ملٹری (بی او ایم) ویگنیں، جنہیں ریسرچ ڈیزائن اینڈ اسٹینڈرڈز آرگنائزیشن (آر ڈی ایس او) نے ڈیزائن کیا ہے، وہ ویگنیں ہیں، جنہیں ہندوستانی فوج فوجی یونٹوں کو افرادی قوت کیلئے استعمال کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:’بھارت نیائے یاترا‘کا نام ہوگیا ’بھارت جوڑونیائے یاترا

بی او ایم ویگنوں کا استعمال ہلکی گاڑیاں، آرٹلری گنز، بی ایم پی، انجینئرنگ کے آلات وغیرہ کو ان کے آپریشنل علاقوں تک پہنچانے کیلئے کیا جاتا ہے۔ یہ اہم رولنگ اسٹاک کسی بھی تنازعہ کی صورت حال کے دوران آپریشنل علاقوں میں یونٹس اور آلات کی فوری اور بیک وقت شمولیت کو یقینی بنائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS