شیوم ماوی کی شاندار گیندبازی، کولکتہ نے راجستھان کو 86 رن سے شکست دی

0
Image: India Times

شارجہ ،(یواین آئی): شبھمن گل (56) اور وینکٹیش ایر (38) کی شاندار بلے بازی کے بعد شیوم ماوی کی خطرناک گیندبازی (چار وکٹ) کی بدولت کولکتہ نائیٹ رائیڈرز نے راجستھان رائلز کو یہاں 86 رن سے شکست دی ۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری راجستھان کی ٹیم 16.1 اوور میں ہی سمٹ گئی۔ راجستھان کی جانب سے راہل تیوتیا نے سب سے زیادہ 44 رن کی اننگز کھیلی۔
راجستھان کی شروعات بے حد خراب رہی ۔ سلامی بلے باز یشسوی جیسوال بغیر رن بنائے شکیب الحسن کے ہاتھوں شکار ہوگئے۔ راجستھان کا پہلے ہی اوور میں اسکور ایک وکٹ پر ایک رن تھا۔ کے کے آر کے لئے شیوم ماوی نے خطرناک گیندبازی کرتے ہوئے پہلی ہی گیند پر راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن کو ایک رن کے نجی اسکور پر پویلین کا راستہ دکھایا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS