چین کے صوبہ سیچوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

0

بیجنگ: (یو این آئی/ژنہوا) جنوب مغربی چین کے سیچوان صوبے کے یبن شہر کی جِنگ وین کاؤنٹی میں بدھ کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) کے مطابق بدھ کی صبح 7 بج کر 50 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 تھی۔ اس کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 28.22 ڈگری شمالی عرض البلد اور 105.03 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS