راجیہ سبھا میں ہیٹ اسپیچ پر پابندی لگانے کا مطالبہ

0

نئی دہلی : (یو این آئی) راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے آج ملک میں ہیٹ اسپیچ دیے جانے پر پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کیا۔  کھڑگے نے ضروری دستاویز ایوان کے میز پر رکھے جانے کے بعد کہا کہ ملک کے کچھ حصوں میں نفرت انگیز تقاریر کی جا رہی ہیں۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر ضابطہ 267 کے تحت نوٹس بھی دیا تھا جسے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے نامنظور کر دیا۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ کسی کو بھی نفرت انگیز تقریر نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کل کے ایوان میں کام کاج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے یادگار کے طور پر انہوں نے ریکارڈ رکھ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کل دو بل پاس کیے گئے اس دوران اراکین نے صبر کا ثبوت دیا۔ انہوں نے ڈپٹی چیئرمین اور وزراء کی بھی تعریف کی۔ کل راجیہ سبھا میں دوپہر کا وقفہ نہیں ہوا تھا اور ایوان کا کام کاج عام طور پر متعین وقت سے زیادہ تاخیر تک چلا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS