کابل میں دھماکے میں متعدد زخمی

0

کابل: (یو این آئی- اسپوتنک) افغانستان کے دارالحکومت کابل کی کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں اتوار کو ایک زوردار دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ کابل کاسرائے شہزادہ علاقہ زوردار دھماکے سے لرز اٹھا اورمتعدد افراد اس کی زد میں آکر زخمی ہوگئے وزارت داخلہ کی جانب سے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک لٹیرے نے بازار میں گرینیڈ پھینکا جس سے 10 افراد زخمی ہوگئے ۔ مشتبہ شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، پولیس مشتبہ شخص کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS