ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 4.25 کروڑ

0
imgae:business today

نئی دہلی : (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کوشکست دینے والوں کی تعداد تقریباً 4.25 کروڑ ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 1,096 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ مرکزی وزارت برائےصحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک ملک میں 184 کروڑ 66 لاکھ 86 ہزار 260 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار 096 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد 13 ہزار 13 ہو گئی ہے۔ کیسز کا 0.03 فیصد ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی دوران ایک ہزار 447 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک کل چار کروڑ 24 لاکھ 93 ہزار 773 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی شرح 98.76 فیصد ہے۔ وہیں ملک میں اس عرصے کے دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 81 افراد کی موت ہو چکی ہے ، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 5,21,345 ہو گئی ہے ۔ اس وقت ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔
کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 215 کم ہونے کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 3673 ہوگئی ہے۔ وہیں 472 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6461693 ہو گئی ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 68066 ہو گئی ہے۔
کرناٹک میں ایکٹو کیسز 45 کم ہو کر 1558 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 79 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 3903998 ہو گئی ہے ۔ وہیں ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 40054 ہو گئی ہے ۔
آسام میں اس عرصے کے دوران ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 1349 ہو گئی ہے اوراس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 716208 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 6639 پرمستحکم ہے۔
اترپردیش میں کورونا کے 14 ایکٹو کیسز بڑھ کر 376 ہو گئے ہیں اورانفیکشن سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 2046949 ہو گئی ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 23496 ہو گئی ہے ۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز کی تعداد 09 کم کرنے کے بعد ان کی تعداد 284 ہو گئی ہے۔ مجموعی طور پر 3414578 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 38025 ہے۔
آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز کم ہو کر 175 ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2304661 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 14730 پر مستحکم ہے۔
راجستھان میں کورونا کیسز 43 کم ہو کر 163 ہوگئے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1273306 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9552 ہو گئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسز 09 کم ہو کر 131 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 1030282 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کے انفیکشن سے اب تک 10734 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
پنجاب میں کورونا ایکٹو کیسز 12 کم ہو کر 117 رہ گئے ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 741285 ہوگئی ہے ۔ مرنے والوں کی تعداد 17741 پرمستحکم ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسز 05 کم ہو کر 64 رہ گئے ہیں اور اب تک 1212916 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10942 ہو گئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS