خاتون پہلوان سیما نے ٹوکیو اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کا کوٹہ دلایا

0

نئی دہلی: (یواین آئی) ہندوستانی خاتون پہلوان سیما (50 کلوگرام) نے بلغاریہ کے صوفیہ میں منعقد آخری اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ عالمی اولمپک گیمس کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں ملک کو اس سال جولائی،اگست میں ہونے والے ٹوکیو اولمپک کا کوٹہ دلایا ہے۔
انڈین ریسلنگ فیڈریشن نے تین خواتین پہلوانوں سیما (50 کلوگرام) ، نشا (68 کلوگرام) اور پوجا (76 کلوگرام) کو مقابلوں میں اتارا تھا۔ نشا اور پوجا اپنے پہلے مقابلے میں شکست کھاتے کھا کر مقابلے سے باہر ہوگئیں لیکن سیما نے 50 کلوگرام میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ ہی ٹوکیو اولمپک کھیلوں کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
سیما نے کوالیفکیشن راونڈ میں بیلاروس کی پہلوان کو آٹھ ۔صفر سے،کوارٹرفائنل میں سویڈن کو پہلوان کو دس۔دو سے اور سیمی فائنل میں پولینڈ کی پہلوان کو دو۔ایک سے شکست دی۔ فائنل میں ان کا مقابلہ ایکدیما کی پہلوان لوسیا یاملیت سے کل ہوگا۔ گریکو رومن زمرے کے چھ وزن زمروں کے مقابلے کل سے شروع ہوں گے۔
ہندوستان کو اس چیمپئن سے دو اولمپک کوٹےمل چکے ہیں۔سمت مردوں کے فری اسٹائل زمرے کے 125 کلوگرام کے فائنل میں پہنچ کر ملک کو اولمپک کوٹہ دلا چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS