بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ 8مارچ سے 8اپریل تک چلنے کا پروگرام

0
Image:India Today

نئی دہلی:راجیہ سبھا کا اب ہفتہ کو اجلاس نہیں ہوگا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن جمعہ کو ہی ایوان بالا میں بجٹ پر بحث کا جواب دیں گی۔ایوان کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے جمعرات کو یہ اعلان کیا۔ چیئرمین نے یہ اعلان ایوان بالا میں بجٹ پربحث کے دوران کیا،’آج صبح بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تھی۔ بجٹ پر بحث ا ور جواب کل تک مکمل ہوجائے گا۔ ہفتہ کو سیشن نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کا جواب کل ہوگا ، جس کا وقت بعد میں بتایا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ 29 جنوری سے 15 فروری تک چلناتھاجیسا کہ پہلے اعلان کیا گیا تھا۔ بعد میں فیصلہ کیا گیا کہ ہفتے کے روز دونوں ایوانوں کی کے اجلاس کے بعد موجودہ سیشن کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگا۔ چیئرمین کے اس اعلان کے بعد ایوان بالا میں بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ اب جمعہ کو ہی مکمل ہوگا۔ بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ 8 مارچ سے 8 اپریل تک چلنے کا پروگرام ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS