قیدیوں کے حقوق کے سلسلہ میں مرکز سے جواب طلب

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جیل میں بند قیدیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملہ میں مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ ملک بھر کی جیلوں میں خالی اسامیوں  اور قیدیوں کے بوجھ سے نمٹنے کے لئے حکومت کیا قدم اٹھا رہی ہے۔چیف جسٹس  شرد  اروند بوبڈے کی صدارت والی بنچ نے مرکزی حکومت کو جسٹس امیتاؤ راؤ کمیٹی کی رپورٹ پر دو ہفتہ میں جواب داخل کرنے کی ہدایت بھی دی۔جسٹس بوبڈے نے کہا،’ہم جانتے ہیں کہ جیلوں میں قیدیوں کا اضافی بوجھ سيدھے اور براہ راست عدالتوں میں زیر التوا معاملوں سے منسلک ہے اور جیلوں میں خالی اسامیوں  اور گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے معاملہ سے ہمیں نمٹنا ضروری بھی ہے‘۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS