غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا مسترد کرتے ہیں: سعودی عرب

0
غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا مسترد کرتے ہیں: سعودی عرب
غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا مسترد کرتے ہیں: سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب نے غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کے اسرائیل کے مطالبے کو قطعاً مسترد اور نہتے شہریوں پر مسلسل حملوں کی مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ عام شہریوں کے خلاف فوجی کارروائی کو رکوانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے برطانوی ہم منصب اور یورپی یونین کے اعلیٰ عہدیدار کو فون کیا اور کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پابندی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم اور امدادی اشیاء کی ترسیل کی اجازت دی جائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ شہریوں کے خلاف ہر طرح کے عسکری تشدد کو بند کرانے، انسانی المیہ وقوع پذیر ہونے سے روکنے اور غزہ کے باشندوں کو ادویہ اور امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے فوری اقدام کرے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا مطالبہ ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کی جائے، زخمی شہریوں کو وہاں سے نکالا جائے۔ بین الاقوامی انسانی قانون، عالمی روایات اور ضوابط کی پابندی کی جائے اور 1967 کی صورتحال کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست بنائی جائے۔

مزید پڑھییں: سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے بات چیت معطل کر دی

مزید پڑھیں: رائٹرز نے اسرائیلی سرحد کے قریب اپنے صحافی عصام عبداللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی

یہ بھی پڑھیں: اترپردیش کے حمیرپور پولیس نے مولانا کو گرفتار کیا، فلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالنے کا الزام

معلوم ہو کہ اسرائیل نے غزہ میں اپنی افواج کو داخل کرنے سے پہلے وہاں کے شہریوں سے کہا ہے تھا وہ اگلے 24 گھنٹوں میں جنوبی علاقے میں منتقل ہوجائیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS