سعودی عرب: کاروباری مراکز میں سیگریٹ نوشی پر پابندی

0
image:albiladdailyeng.com

ریاض (ایجنسیاں) : سعودی عرب میں “انسداد تمباکو نوشی” کی قومی کمیٹی نے مملکت میں کام کرنے والے تمام چیمبرز یونین اور کاروباری مراکز کو ہدایت کی ہے کہ وہ بند اور کھلے تجارتی مراکز میں تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کیے جائیں۔ کمیٹی نے تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے آئین اور قانون پرعمل درآمد کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی پر بھی زور دیا۔ کمیٹی نے اپنے بیان میں ’کہا ہے کہ سعوی عرب کے انسداد تمباکو نوشی قانون کے آرٹیکل 7 اور آرٹیکل14 میں واضح طورپر کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کی قابل سزا جرم ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والے کو 200 ریال جرمانہ کیا جائے گا۔بیان میں کاروباری مراکز کی انتظامیہ اور ایوان ہائے صنعت وتجارت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بند یا کھلے تجارتی مراکز، دکانوں اور دیگر املاک میں تمباکو نوشی کا نظام لاگو کرنے کے لیے اقدامات کریں۔انسداد تمباکو نوشی کمیشن نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سگریٹ نوشی کی روک تھام کے انتباہ کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور راستوں اپر سیگریٹ نوشی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی میں مدد فراہم کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS