سعودی عرب: مقدس شہر مدینہ منورہ میں ‘سونے کے ذخائر’ دریافت …

0

نئی دہلی (ایجنسی): سعودی عرب نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اسے مقدس شہر مدینہ منورہ میں سونے اور تانبے کے نئے ذخائر ملے ہیں۔ ایک ٹویٹر پوسٹ میں سعودی جیولوجیکل سروے کے مطابق سونے کے ذخائر مدینہ کے علاقے ابا الراحہ(Aba al-Raha) کی سرحد میں موجود ہیں۔ حکام نے بتایا کہ مدینہ کے المادق علاقے (Al-Madiq area) میں وادی الفارع (Wadi Al-Faraa) میں بھی تانبے کی ذخائر ملے ہیں۔ سعودی جیولوجیکل سروے نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ہماری دریافت سے سعودی عرب اب دنیا کو سرمایہ کاری کے اور بھی پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے۔

533 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے منتظر
سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ سے سونے کے نئے ذخائر ملے ہیں ۔العربیہ کی خبر کے مطابق نئی دریافت مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرے گی۔ اس سے قومی معیشت ترقی کرے گی۔ حکام کو توقع ہے کہ نئے دریافت ہونے والے سونے اور تانبے کے ذخائر تقریباً 533 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کریں گے اور تقریباً 4,000 نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

سعودی عرب میں معدنی ذخائر کے تقریباً 5,300 مقامات ہیں۔ اس میں کئی قسم کے معدنیات پائے جاتے ہیں۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کان کنی کی توسیع کو اپنے ویژن 2030 کا ایک اہم حصہ قرار دیا ہے۔ اس سال مئی میں سعودی عرب کی وزارت صنعت اور معدنی وسائل نے کان کنی کے شعبے میں 32 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS