Image:deccanherald

نئی دہلی، (پی ٹی آئی): کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسان تنظیموں کے ذریعہ کیے گئے ’بھارت بند‘کے پس منظر میں جمعہ کے روز کہا کہ ستیہ گرہ سے ہی مظالم، ناانصافی اور غرور کا خاتمہ ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ ’بھارت کی تاریخ گواہ ہے کہ ستیہ گرہ سے ہی مظالم، ناانصافی اور غرور کا خاتمہ ہوتا ہے۔ تحریک ملک کے مفاد میں ہو اور پر امن ہو!‘
کئی کسان تنظیموں کے گروپ’سنیکت کسان مورچہ‘کی جانب سے جمعہ کو’بھارت بند‘کی اپیل کی گئی۔ پنجاب، ہریانہ اور مغربی اترپردیش کے ہزاروں کسان دہلی کے نزدیک سنگھو، ٹیکری اور غازی پور سرحدوں پر گزشتہ 4 مہینے سے مظاہرے کر رہے ہیں۔ یہ کسان 3 زرعی قوانین کے واپس لینے اور ان کی فصلوں پر کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے لیے قانونی گارنٹی دیے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS