پولیس نے سبریمالا مندر میں خواتین کو نہیں ہونے دیا داخل

0

کیرل:سبریمالا مندر کا مین گیٹ آج عقیدت مندوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ مندر کا پٹ کھلتے ہی عقیدت مندوں کا جمغفیر دیکھا گیا ۔ سبھی نے مندر میں آکر درش کیے۔ لیکن خواتین عقیدت مندوں کا مندر میں داخلہ منع ہے۔ مندر کا گیٹ کھلنے سے قبل ہی کیرل پولیس نے 10 خواتین کو واپس کردیا ہے۔ جن کی عمر 10 برس سے لیکر 50برس تک بتائی جارہی ہے۔ خبر کے مطابق سبھی خواتین آندھرا پردیش سے تعلق رکھتی ہیں۔
مندر کا پٹ تقریباً تین مہینے یعنی 20جنوری تک کھلا رہے گا۔ واضح رہے کہ مندر میں خواتین کے داخلے پر تنازعہ برقرار ہے۔جہاں آج پولیس نے خواتین کو مندر میں داخل ہونے سے روک دیا وہیں کچھ خواتین میں مندر میں داخل ہونے اور پوجا کرنے کی دھمکی دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS