بوائیلر پھٹنے سے 3 مزدوروں کی موت

0

چمپارن:بہار کے مشرقی چمپارن میں سنیچر کے روز بوائیلر پٹھنے کی وجہ سے تین مزدوروں کی موت ہوگئی ہے۔ جب کہ تین افراد زخمی ہیں، جن کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔
سگولی تھانہ کے انچارج روہت کمار نے بتایا کہ ایک این جی او کے کھانا بنانے کی یونٹ کا بوائیلر پھٹ گیا۔ اس وقت مزدور اسکولوں کے لیے کھانا بنارہے تھے، اسی وقت بوائیلر پھٹنے کی وجہ سے تین مزدوروں کی موت ہوگئی اور تین کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔
سی او نے بتایا کہ پولیس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے موتیہاری صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS