دبئی(ایجنسیاں) : /یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کا آج 27 رواں روز ہے۔ ادھر ماسکو نے اعلان کیا ہے کہ اس کے پاس 500 سے زیادہ یوکرینی قیدی موجود ہیں اور وہ روسی فوجیوں کے ساتھ ان کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔روس میں انسانی حقوق کی کمشنر تاتیانا موسکالکوفا کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے بین الاقوامی صلیب احمر تنظیم کو ایک فہرست ارسال کی ہے۔ اس میں 500 سے زیادہ قیدیوں کی تفصیلات ہیں۔ یہ بات روسی خبر رساں ایجنسی ’انٹرفیکس‘نے پیر کی شام بتائی۔
یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کا آغاز 24 فروری کو ہوا تھا۔ سابقہ انٹیلی جنس رپورٹوں کے اندازے کے مطابق یوکرین میں اب تک روس کے ہزاروں فوجی مارے جا چکے ہیں۔ تاہم ماسکو کی جانب سے سرکاری طور پر کسی اعداد و شمار کا اعلان نہیں کیا گیا۔ البتہ گزشتہ دنوں کے دوران میں روس نے یوکرین میں اپنے متعدد اعلی فوجی افسران کی ہلاکتوں کا انکشاف کیا۔ اس سے قبل کرملن کی جانب سے اعلان کیا جا چکا ہے کہ جنگ میں مارے جانے والے یا قیدی بنا لیے جانے والے کسی بھی روسی فوجی یا اس کے اہل خانہ کے حقوق ضائع نہیں ہوں گے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.