ملکہ برطانیہ نے کیا ملک کے آئندہ بادشاہ اور ملکہ کے ناموں کا اعلان

0
https://www.express.co.uk/

لندن(ایجنسیاں) : 95 سالہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے اپنے عہد کے 70 سال مکمل ہونے پر شہزادہ چارلس کے ملک کے آئندہ بادشاہ ہونے اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر کے ملکہ برطانیہ بننے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عزت مآب الزبتھ دوم کے ملکہ بننے کے 70 مکمل ہوگئے یہ برطانیہ میں کسی بھی بادشاہ یا ملکہ رہنے کے عہد کا سب سے طویل عرصہ ہے۔ اس تاریخی موقع کو ملکہ برطانیہ نے اہم اعلان کرکے ہمیشہ کے لیے ایک یادگار دن بنا دیا۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ میرے بعد ملک کے آئندہ بادشاہ اْن کے بیٹے شہزادہ چارلس ہوں گے اور برطانیہ کی نئی ملکہ، شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر ہوں گی۔ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم نے کہا کہ برطانوی عوام شہزادہ چارلس اور کمیلا پارکر کا ساتھ دیتے رہیں گے۔اپنے پیغام میں ملکہ برطانیہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ جب شہزادہ چارلس ملک کے بادشاہ بنیں تو ان کی اہلیہ ڈچز آف کارنوال یعنی کمیلا پارکر ’’کوئین کنسورٹ‘‘ بنیں۔ کوئین کنسورٹ کا خطاب بادشاہ کی شریک حیات کے لیے ہوتا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم نے ملک کے آئندہ بادشاہ اور ملکہ کے ناموں کا اعلان کر کے غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS