ازبکستان اور کرغزستان سرحدی چوکی پر سڑک حادثے میں نو افراد ہلاک

0

تاشقند: (یو این آئی/ژنہوا) ازبکستان اور کرغزستان کے درمیان سرحدی چوکی پر سڑک حادثے میں نو افراد ہلاک ہو گئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بلڈوزر سے لدے ایک ٹریلر کے بریکس فیل ہوگئے اور کرغزستان کے علاقے باتکن کے ضلع قدمزئی اور فرغانہ کے علاقے سوخ کے ازبک انکلیو کے درمیان واقع سرحدی چوکی کو عبور کرنے کے لیے کھڑی 12 کاروں سے ٹکرا گئی۔اس واقعے میں نو افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک شہری کا تعلق ازبکستان اور باقی آٹھ کا تعلق کرغزستان سے ہے اور اس میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے پانچ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS