نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر کے منافع کما رہی ہے اور اب قیمتوں میں کمی کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کانگریس کے ترجمان گورو بلو نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ قیمتیں کم کر کے بھی حکومت عوام سے دگنے سے زیادہ پیسے وصول کر رہی ہے اور قیمتیں کم کرنے کا دھوکہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول پر 8 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کمی کر کے اپنے منافع کو دگنے سے کم نہیں ہونے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بالکل وہی پالیسی ہے جیسے کچھ دکانوں پر ڈسکاؤنٹ کے نام پر فروخت ہونے والی اشیاء کی قیمت دگنی کر کے 50 فیصد کم پر فروخت کر کے لوٹ مار کی جاتی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ پٹرول ڈیزل ایل پی جی کی قیمت جس پر 2014 میں تھی آج تقریباً دوگنی ہے۔ گزشتہ 60 دنوں سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور اب آٹھ اور چھ روپے کی کمی نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا کام کیا ہے، جب کہ حکومت اس کے باوجود پیٹرول ڈیزل پر دوہرا منافع کما رہی ہے۔
تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے حکومت آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے: کانگریس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS