دہلی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کے آثار

0

نئی دہلی: (یواین آئی)قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار کو ہلکی بارش اور بوندا باندی ہونے کی پیش گوئی ہے۔دہلی میں زیادہ تر درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس کے آس پاس ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی ) نے کہا، “دہلی-این سی آر کے ملحقہ علاقوں میں 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک کے ساتھ طوفان، دھول کا طوفان اور تیز ہوائیں چلیں گی۔”آئی ایم ڈی نے کہا کہ اس دوران مختلف مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
اتوار کی صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے تین درجے کم ہے، جب کہ نمی کا تناسب 50 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے اگلے تین دنوں کے دوران شمال مغربی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تین سے چار ڈگری سیلسیس گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔آئی ایم ڈی کے مطابق، ایک تازہ مغربی ڈسٹربنس اتوار سے شمال مغربی ہندوستان میں بارش اور گرج چمک کا سبب بنے گا۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں منگل تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک گر جائے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ‘اس کی وجہ سے ایک ہفتے تک لُو چلنے کا کوئی امکان نہیں’۔
محکمہ موسمیات نے بھی ملک کے مختلف حصوں میں لُو چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS