دگ وجے کا مطالبہ، ایکسائز ڈیوٹی کی 2014 کی شرحیں لاگو ہونی چاہئیں

0

بھوپال: (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجئے سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پر سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرحیں 2014 کی طرز پر ہی لاگو کی جائیں۔ مسٹر سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا، ’’ہمارا مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح جو 2014 میں تھی، اسی شرح پر لاگو کی جائے۔ پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے کمی کی جائے۔‘‘
مرکز نے کل پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے کی کمی کی ہے۔ اس کے بعد اب پٹرول تقریباً 10 روپے اور ڈیزل تقریباً 7 روپے سستا ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS