کورنا وبا کے بیچ فیس بک پر ٹرینڈ ہوا Resign Modi#

0

پہلے بلک کیا پھر حکومت نے دی صفائی
نئی دہلی : ملک میں بڑھتے کورونا کے قہر کے بیچ لوگوں کا غصہ بھی بڑھ رہا ہے ۔ سوشل میڈیا کی سائٹ فیس بک پر
لوگوں نے ہیش ٹیگ Resign Modi # ٹرینڈ ہورہا ہے۔ اس بیچ فیس بک کی طرف سے Resign Modi #کے ساتھ کی گئی پوسٹ کو بلاک کردیا گیا ۔ کچھ ہی گھنٹوں بعد پھر سے اسے ری اسٹور کردیا گیا۔ اس
دوران فیس بک پر لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ اس ہیش ٹیگ کو بلاک حکومت کے دبائو میں کیا گیا۔ ہے
فیس بک کی طرف سے اس مماملے پر صفائی دی گئی کہ اس ہیش ٹیگ کو غلطی سے بلاک کردیا گیا تھا ۔ ایسا مرکز کی حکومت کے کہنے پر نہیں کیا گیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلے کہ فیس بک پر کچھ ہیش ٹیگ اٹومیٹڈ گائڈ لائنس کی وجہ سے بلاک ہوجاتے ہیں۔ وہیں کچھ کو مینولی کمپنی کی طرف سے بلاک کیا جاتا ہے ۔ بتاتے چلے کے جمعرات کو اس ہیش ٹیگ کو ٹرینڈ کروایا جارہا تھا اور آج ہی مغربی بنگال میں آخری دور کی ووٹنگ ہو رہی ہے ۔
حکومت نے اس رپورٹ کو مزاخہ خیز بتایا : اس معاملے پر حکومت کی جانب سے ایک بیان جاری کیا جارہا ہے ۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہے کہ وال اسٹریٹ کی اسٹوری میں یہ کہا گیا ہے کہ کچھ ہیش ٹیگ کو ہندوستان کی حکومت کے کہنے پر فیس بک نے ہٹایا ہے ۔ پوری طرح سے غلط اور مزاحہ خیز ہے ۔ حکومت کی طرف سے اس طرح کے احکمات جاری نہیں کئے گئے تھے۔
غور طلب ہے کہ فیس بک کی طرف سے ہیش ٹیگ کو بلاک کرنے کے بعد یوزر کی طرف سے اس کی شکایت کی گئی تھی۔ کچھ لوگوں نے اس کو جمہوریت پر حملہ بتایا تھا ۔ بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے منگل کو ٹوئٹر پر بھی لوگوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کے طور پر اپنا غصہ ظاہر کیا تھا۔ ہیش ٹیگ فیلڈ مودی ٹوئٹر پر کافی دیر تک ٹرینڈ کرتا رہا تھا۔ بتاتے چلیں کہ ہندوستان میں کورونا وبا تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ملک کی تقریباًسبھی ریاستیں کووڈ 19سے جھوجھ رہی ہیں۔ اس بیچ لوگ سوشل میڈیا کے ذریعہ سے حکومت پر لگاتار تنقید کررہے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری ڈاٹا کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں 3.79لاکھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ اس دوران 3646لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر میں واقع ہوئیں ہیں۔ مہاراشٹر میں 1035اور دہلی میں 368لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
بشکریہ:jansatta.com
ترجمہ:دانش رحمٰن

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS