ضلع پونچھ کے ڈبی گاؤں میں گاؤ خانہ خاکستر

0
image:freepresskashmir.news

18 مویشی، 30 پولٹری پرندے ہلاک
جموں: (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے کے ڈبی گاؤں میں آگ کی ایک واردات میں 18 مویشی اور 30 پولٹری پرندے جھلس کی ہلاک ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے کے ڈبی گاؤں میں محمد انوار ولد منشی خان نامی ایک شخص کے گاؤ خانے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 18 مویشی اور 30 پولٹری پرندے جھلس کر ہلاک ہوگئے اور گاؤ خانہ بھی مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدہ مویشیوں میں 16 بکریاں، ایک گائے اور ایک بیل شامل ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ ویٹرنری کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ہے جو نقصان کا جائزہ لے رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS