مذہب، ملک اور زبان پیار میں رکاوٹ نہیں بنتے

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : مذہب، ملک اور زبان پیار میں کبھی رکاوٹ نہیں بنتے، یہ کہاوت ایک بار پھر صحیح ثابت ہوئی۔ افریقی ملک مراقش کی مسلم لڑکی کو اپنے ملک سے 8ہزار کلو میٹر دور گوالیار کے ہندو لڑکے سے پیار ہوگیا۔ لڑکی نے پیار کی خاطر اپنا ملک چھوڑ دیا۔ لڑکے نے بھی لڑکی کے والد کو بھروسہ دلایا کہ وہ اس کا مذہب کبھی تبدیل نہیں کرائے گا۔ دونوں اپنے اپنے مذہب- کلچرپر عمل کرتے ہوئے میاں بیوی بنے رہیں گے۔ اس کے بعد مراقش کی مسلم لڑکی نے اور گوالیارکے ہندو لڑکے نے بدھ کو اے ڈی ایم کورٹ میں شادی کرلی۔ کچھ دنوں میں دونوں ہندو رسم وراج سے بھی شادی کریں گے اور کووڈ کے بعد ریسپشن بھی دیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS