پارلیمنٹ کی نئی عمارت،لاگت میں29 فیصد کا اضافہ

0

نئی دہلی (ایجنسیاں)سنٹرل وسٹاپروجیکٹ کی نئی پارلیمنٹ کی عمارت پر اضافی 282 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس پروجیکٹ کے بھومی پوجن پروگرام کے بعد، ایک سال سے زیادہ کی مدت میں، پروجیکٹ کی لاگت تقریباً 29 فیصد بڑھ کر 977 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ پروجیکٹ کا بھومی پوجن دسمبر 2020 میں ہوا تھا۔پروجیکٹ کی ذمہ داری سنبھالنے والی کمپنی ٹاٹا پروجیکٹس کا تقریباً 40 فیصد کام مکمل کر چکی ہے۔مجوزہ4 منزلہ عمارت تقریباً 13 ایکڑ کے رقبے پر پھیلے گی۔راشٹرپتی بھون کے بالکل قریب واقع اس منصوبے کے اس سال ملک کے 75ویں جشن آزادی تک مکمل ہونے کی امید تھی، بعدمیںاس کی ڈیڈلائن اکتوبر میں رکھی گئی ہے۔ نئی عمارت میں لوک سبھا میں 888 ، راجیہ سبھا میں 384ارکان کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جسے مشترکہ اجلاس کے دوران 1224 ارکان تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ مستقبل کی توسیعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے راجیہ سبھا چیمبر میں 384 ارکان کے بیٹھنے کا انتظام ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS