ریاض(ایجنسیاں) : سعودی عرب نے حج 1443کی تکمیل کے بعد نئے عمرہ سیزن 1444 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ نئے عمرہ سیزن کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ہم اس سلسلے میں دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی خدمت کے منتظر ہیں۔وزارت کے مطابق عمرے کے خواہشمند زائرین ویزے کے لیے 14 جولائی سے متعلقہ سفارت خانوں میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ اعلان کے مطابق عمرے کے لیے قافلوں کی آمد نئے اسلامی سال کے آغاز یعنی یکم محرم 1444 ہی سے شروع ہو جائے گی۔عمرہ سیزن کے حوالے سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ سعودی عرب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے خصوصی اجازت نامہ جاری کیے جائیں گے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.