بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے دہلی کے لئے300آکسیجن سلینڈر بھیجا

0

ممبئی: (یواین آئی) بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کرونا وبا کے بحران کے دوران راجدھانی دہلی کے لوگوں کی مدد کے لئے 300آکسیجن سلینڈر بھیجا ہے۔ انہوں نے اپنے رودر فاؤنڈیشن کی طرف سے ’آکسیجن سیوا آن دی وہیل ممبئی ٹو دہلی“نام سے پہل شروع کی ہے جس کے ذریعے وہ ممبئی سے دہلی آکسیجن سلنڈر بھیج رہی ہیں۔ روینہ نے بتایا کہ کرونا کی دوسری لہر کے مابین دہلی میں آکسیجن کی قلت انھیں آزردہ اور انتہائی رنجیدگی کے عالم میں مبتلا کردیا تھا،لہٰذا انھوں نے ذاتی طور پر وہاں سلینڈر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
روینہ ٹنڈن نے کہا”میں نے دہلی کے لئے تقریباً300سلنڈر ارسال کر دیئے ہیں اور مزید سلنڈروں کے لئے فنڈجمع کرنے کا کام زوروں پر ہے۔ مدد دینے والے ہمارے دوست بھی ہوسکتے ہیں او رکوئی بھی جن کے پاس ضرورت سے زیادہ پیسہ ہو۔ ہم لوگوں پر دباؤ نہیں بنارہے ہیں۔ عام لوگ آرہے ہیں اور ڈونیٹ کررہے ہیں۔ اس وقت ایمرجنسی کے لئے بچت کی ضرورت ہے جس کا کسی کو بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ لیکن، ہاں ہم ان لوگوں کے پاس جارہے ہیں جو تبدیلی لاسکتے ہیں، ہم ان سے مدد کے لئے کہہ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS