ہندوستان میں ایک دن میں پونے چار لاکھ سے زائد لوگوں نے دی کورونا کو شکست

0

نئی دہلی: (یواین آئی) ملک میں ایک دن میں ریکارڈ پونے چار لاکھ سے زائد لوگوں نے کورونا کو شکست دی ، جس کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے، تاہم چار لاکھ سے زیادہ نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔ وہیں دوسرے دن چار ہزار سے زائد مریضوں کی اس وبا سے مو ت ہوئی ہے ۔ اس دوران ہفتہ کے روز 20 لاکھ 23 ہزار 532 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 94 لاکھ 39 ہزار 663 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 86 ہزار 444 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے اب تک کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ 17 ہزار 404 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 4،03،738 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 22 لاکھ 96 ہزار 414 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز کچھ دنوں کے مقابلے میں کم بڑھے ہیں اور ان کی تعداد بڑھ کر 37 لاکھ 36 ہزار 648 ہوگئی ہے۔ اس دوران 4092 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2،42،362 ہوگئی ہے۔
ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 82.15 فیصد اورایکٹو کیسزکی شرح کم ہو کر 16.76 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات اب بھی 1.09 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز میں ایک دن کے اضافے کے بعد زبردست کمی واقع ہوئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں ان کی تعداد 26،552 کم ہو 6،30،567 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں مزید 82،266 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 43،47،592 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 864 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 75،277 ہوگئی ہے۔
کیرالہ میں ایکٹو کیسز 14،451 بڑھ کر 4،17،448 ہو گئے اور 27،456 مریضوں کے صحتیاب ہونے کورونا سے نجات پانے والوں کی کی تعداد بڑھ کر 14،43،633 ہوگئی۔ وہیں مزید 64 کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 5746 ہے۔
کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 12،200 بڑھے ہیں اور ان کی تعداد 5،48،861 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 482 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 18،286 ہوچکی ہے اور اب تک 13،19،301 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں 3128 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد کم ہوکر 87،907 ہوگئی ہے۔ مزید 332 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 19،071 ہوگئی ہے ۔ وہیں 12،03،253 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 2846 کم ہو کر 68،462 ہو گئے ہیں جبکہ 2704 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 4،21،219 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 697 بڑھ کر 1،87،392 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد 10،69،432 ہوچکی ہے ۔ وہیں 8615 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے ۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز 4046 بڑھ کر 1،39،401 ہو گئے اور اب تک 15،412 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں 11،96،549 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8382 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں اور اب یہ تعداد کم ہوکر 2،45،736 رہ گئی ہے۔ ریاست میں ابھی تک 15،170 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے اور 12،19،409 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 182 کم ہو کر 1،30،859 ہوچکے ہیں،جب کہ 7،01،116 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وہیں مزید 223 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10،381 ہوگئی ہے ۔
مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسز 7063 بڑھ کر 1،02،486 ہو گئے ہیں اور اب تک 5،51،892 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ وہیں اس وبا سے 6334 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پنجاب میں ایکٹو کیسز 2224 بڑھ کر 71،948 ہو گئے ہیں اور کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3،51،426 ہوگئی ہے ۔ وہیں 10،315 مریضوں کی موت ہوگئی ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسز 2964 کم ہو کر 1،43،421 ہو گئے اور اب تک 8273 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ وہیں 5،18،234 مریض اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ ہریانہ میں ایکٹو کیسز 146 بڑھ کر 1،16،109 ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 5454 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اوراب تک 4،80،786 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز1066 بڑھ کر 1،25،164 ہو گئے ہیں اور اس وبا سے 12،203 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 8،36،351 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ بہارمیں ایکٹو کیسز 2090 کم ہو کر 1،12،977 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں ابھی تک 3215 افراد کی اس وباسے موت ہو گئی ہے ۔ وہیں 4،64،025 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں 5506 ، جھارکھنڈ میں 3756 ، اتراکھنڈ میں 3548 ، جموں و کشمیر میں 2672 ، ہماچل پردیش میں 1830 ، آسام میں 1830 ، گوا میں 1628 ، پڈوچیری میں 939 ، چندی گڑھ میں 558، منی پور میں 461 ، تریپورہ میں 406 ، میگھالیہ میں 210 ، سکم میں 165 ، لداخ میں 153 ، ناگالینڈ میں 137 ، اردنچل پردیش میں 60 ، میزورم میں 60 ، لکشدیپ میں نو اور دادار نگر حویلی اور دمن ودیو میں چار افرا کی موت ہوئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS