رمیش بدھوڑی نے کنور دانش علی سے مانگی معافی، پارلیمانی کمیٹی اب رپورٹ کرے گی پیش

0
رمیش بدھوڑی نے کنور دانش علی سے مانگی معافی، پارلیمانی کمیٹی اب رپورٹ کرے گی پیش
رمیش بدھوڑی نے کنور دانش علی سے مانگی معافی، پارلیمانی کمیٹی اب رپورٹ کرے گی پیش

نئی دہلی: بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری نے بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی پر اپنے متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دانش علی کے خلاف ان کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ اس پرمجھے بھی افسوس ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بدھوری کیافسوس کا اظہار کے ساتھ ہی کمیٹی اس معاملے کو ختم کر کے اپنی رپورٹ اسپیکر کو بھیج سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ریونت ریڈی کی کابینہ میں ایک بھی مسلم چہرہ نہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ دانش علی بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور واقعے کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے اس الزام کو مسترد کر دیا کہ انہوں نے پی ایم مودی کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS