نفرت انگیز تقریر کے مرتکب افراد پر الیکشن لڑنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ

0
نفرت انگیز تقریر کے مرتکب افراد پر الیکشن لڑنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ
نفرت انگیز تقریر کے مرتکب افراد پر الیکشن لڑنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ

نئی دہلی ( یو این آئی ): کانگریس کے پرمود تیواری نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں ‘نفرت انگیز تقریر’کے قصورواروں پر الیکشن لڑنے پر پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کیا ۔ایوان میں وقفہ صفر کے دوران مسٹر تیواری نے ‘اسپیکر کی اجازت سے اٹھائے گئے معاملات’کے دوران کہا کہ ‘نفرت انگیز تقریر’کے ذریعے ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ‘نفرت انگیز تقریر’ ملک کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور اسے سیاست سے بالاتر ہو کر دیکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ ‘نفرت انگیز تقریر’کے مرتکب افراد کو الیکشن لڑنے سے روک دیا جائے اور آئینی عہدوں پر فائز افراد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو اس سمت میں ایک قرارداد پیش کرکے قانون بنانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ‘نفرت انگیز تقریر’ سے متعلق قانون بہت مبہم ہے ۔ ‘نفرت انگیز تقریر’ ملک کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور اسے سیاست سے بالاتر ہو کر دیکھا جانا چاہیے ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ‘نفرت انگیز تقریر’کے مرتکب افراد کو الیکشن لڑنے سے روک دیا جائے اور آئینی عہدوں پر فائز افراد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو اس سمت میں ایک قرارداد پیش کرکے قانون بنانا چاہئے۔

مزید پڑھیں: ریونت ریڈی کی کابینہ میں ایک بھی مسلم چہرہ نہیں

انہوں نے کہا کہ اس وقت ‘نفرت انگیز تقریر’ سے متعلق قانون بہت مبہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ‘نفرت انگیز تقریر’ کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے ڈاکٹر سومیر سنگھ سولنکی نے معذور افراد کو آدھار کارڈ بنانے میں درپیش مسائل کو اٹھایا اور اس کے لیے ٹیکنالوجی تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انگوٹھے، انگلی اور آنکھیں نہ ہونے کی وجہ سے کئی بار معذور افراد کو آدھار کارڈ بنانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے اشوک کمار متل نے پنجاب کے سرہند ریلوے اسٹیشن پر ہجوم کی طرف سے توڑ پھوڑ کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ محکمہ ریلوے کو مناسب سہولیات فراہم کرنی چاہئیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS