رمیز راجہ کو اخلاقی طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے: عاقب جاوید

0

کراچی (ایجنسیاں)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ رمیز راجہ کو اخلاقی طور پر چاہئیے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔عاقب جاوید نے ایک بیان میں کہا کہ جس طرح سے رمیز راجہ کھلے عام عمران خان کو سپورٹ کررہے تھے لگ نہیں رہا کہ وہ رکیں۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ آج تک ایسے نہیں ہوا کہ پیٹرن ان چیف بدلے اور چئیرمین چلتا رہے، انکو اخلاقی طور پر بھی چاہئیے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کے چئیرمین بننے کے چانسز ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اس دور میں انہوں نے کام بھی اچھے کئے، پی ایس ایل بڑا کارنامہ تھا لیکن ابھی کوشش یہی کر رہے ہیں کہ پی ایس ایل کو نیچے لے کر جائیں، پروڈکٹ بنانے کے لئے ذمہ داری ہوتی ہے کہ اسکو سنبھالیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہناتھا کہ ابھی سے پی ایس ایل ہچکولے کھا رہا ہے،کبھی مالکان عدالتوں میں جاتے ہیں انکو چاہئیے کہ اسکو سنبھالیں ہونے دی۔عاقب جاوید نے کہا کہ پوری دنیا دائیں طرف چلتی ہے ہم لوگ بائیں جانب جاتے ہیں، اس پروڈکٹ کے مسائل کو حل کرنا چاہئیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS