دوسرا ونڈے بارش کی نظر، ہندوستان نے 12.5 اوور میں ایک وکٹ پر 89 رن

0

نئی دہلی (ایجنسی): ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے بیچ ہیملٹن میں اتوار کو کھیلا گیا ونڈے میچ بارش کی نظر ہونے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے اس مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے پھیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے 4.5اوور میں بغیر ووکٹ گنوائے 22رن بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی۔ 3گھنٹے 47منٹ کے بعد جب دوبارہ کھیل شروع ہوا تو ان کو ہر اننگز 29-29اوور کا کردیا گیا۔ تین گھنٹے 47منٹ بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو پھر بارش شروع ہوگئی۔ اس کے بعد میچ ممکن نہیں ہوسکا۔ اور اس میچ کو کینسل کردیا گیا۔
سبمن گل 42گیند پر 45رن اور سوریا کمار یادو 25گیند پر 34 رن ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان شیکھر دھون 10گیند پر 3رن بناکر میٹ ہینری کی گیند آؤٹ ہوئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS