شردھا قتل کیس: آفتاب تہاڑ کی جیل نمبر 4میں

0

نئی دہلی (ایجنسی) : شردھا قتل کیس کے ملزم آفتاب امین پوناوالا کو دہلی کورٹ نے ہفتہ کو 13دن کی جوڈیشیل کسٹڈی میں تہاڑ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ آفتاب کو تہاڑ کی جیل نمبر4میں رکھا گیا ہے۔ جہاں عام طور پر پہلی بار جرم کرنے والوں کو رکھا جاتا ہے۔ آفتاب کو 12نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ اب تک 10دن کی پولیس کسٹڈی میں ہے۔ اس دوران اس سے تفتیش کی گئی۔ اس کا پولی گراف ٹیسٹ ہوا۔ پالی گراف ٹیسٹ کا عمل پورا ہونے کے بعد اس کا نارکوٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔ جس کی منظوری کورٹ پہلے ہی دے چکی ہے۔
ہندوستان ٹائمس کے مطابق آفتاب نے پالی گراف ٹیسٹ کی پہلے سے ریہرسل کی تھی۔ ایک افیسر نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے آفتاب کو پہلے سے معلوم تھا کہ کس طرح کے سوال کئے جائے گے۔ وہ کچھ سوالوں کی بڑی بے باقی سے جواب دے رہا ہے ۔ لیکن قتل سے جڑے سوال پر خاموش ہوجاتا ہے یا پھر جھوٹ بولنے لگتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فورنسک جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ جنگل سے ملی ہڈیاں شردھا کی ہیں۔ ان کا ڈی این اے شردھا کے والد سے میچ ہوگیا ہے۔ اب پولیس کو رپورٹس کا انتظار ہے۔ اسپیشل سی پی (لا اینڈ آڈر) ساگر پریت ہوڈا نے کہا کہ ابھی تک ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹس نہیں ملی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS