یوکرین کے خلاف جنگ میں اب تک کتنا خرچ کر چکے ہیں پوتین؟

0

نئی دہلی (ایجنسی): نو مہینے سے زیادہ کا وقت گزرچکا ہے لیکن روس اور یوکرین کے بیچ جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اس بیچ فوربس کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ اندازے کے مطابق روس نے اس سال فروری میں کیو پر حملہ شروع کرنے کے بعد سے پچھلے نو مہینے میں اپنے سالانہ بجٹ کا ایک چوتھائی خرچ کرلیا ہے۔ روس اب تک 82ارب ڈالر خرچ کرچکا ہے۔ اتنا ہی نہیں روس کو یوکرین میں جنگ کے لئے ہر مہینے کم سے کم 10ارب ڈالر کی ضرورت پڑرہی ہے۔پچھلے سال روس کا ریونیو بجٹ 340بلین یورو تھا۔ جس کا مطلب ہے کہ ماسکو نے جنگ پر اپنے سالانہ بجٹ کا ایک چوتھائی خرچ کردیا ہے۔ اس میں صرف روس فوجی مسک فی لاگت شامل ہے۔ جب کہ دفاع خرچ یا مغربی ممالک کے ذریعہ پابندیوں کی وجہ سے ہونے والے معاشی نقصان شامل نہیں ہے۔
فوربس نے یہ بھی کہا کہ تیل اور گیس کے درآمد سے روس کا فیڈرل بجٹ ریونیو کم ہورہا ہےکیوں کہ روس نے یوکرین پر جنگ کے بعد زیادہ یورپی گیس بازار میں اپنی پکڑ کھودی ہے۔ روس کو یوکرین میں جنگ کے لئے ہر مہینے کم سے کم 10ارب ڈالر کی ضرورت پڑرہی ہے۔اس خرچ میں یوکرین میں جنگ لڑرہے روسی فوجیوں کے لئے تنخواہ، مرنے اور زخمی کے لئے موازہ، ہتھیار اور گولہ بارود خریدنے یا بنانا اور کھوئے ہوئے پرزوں کو بدلنا شامل ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS