’ مساجد سے لائوڈ اسپیکر نہیں ہٹائے گئے تو ہنومان چالیسا‘

0

ممبئی، (ایجنسیاں) : مہاراشٹر نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے مساجدپر لائوڈ اسپیکر کے معاملے میں ایک بار پھر جارحانہ رخ اختیارکیا ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ اگر چند دنوں میں مساجد سے لاو¿ڈ اسپیکر نہیں ہٹائے گئے تو ٹرک لے جا کر ہنومان چالیسابجائیں۔ راج ٹھاکرے اتوار کو گورے گائوں میں نیسکو گرائونڈ میںبی ایم سی انتخابات سے قبل ممبئی کے تمام بوتھ سربراہوں اور کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے ایم این ایس سربراہ نے کہا کہ ایم این ایس کے احتجاج کی وجہ سے مساجد پر نصب لاو¿ڈ سپیکر ہٹا دیے گئے تھے۔ راج ٹھاکرے نے اپنی پارٹی کے بوتھ سربراہوں اور کارکنوں سے کہا کہ جہاں کہیںآپ مساجد پر غیر قانونی طور پر لاو¿ڈ سپیکر لگے ہوئے دیکھیں، تھانے جاکرپولیس سے شکایت کریں ، اگر پولس آپ کی شکایت نہیں سنتی تو تھانے کے باہر بھی لاو¿ڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسا بجائیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS