حکومت کے لئے ملک کا مفاد سب سے مقدم ہونا چاہیے : راہل گاندھی

0

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے چین کے معاملہ پر صلاح دی ہے کہ حکومت کے لئے قومی مفاد سب سے مقدم ہونا چاہیے۔ 
 راہل گاندھی نے منگل کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ قومی مفاد سب سے اوپر ہونا چاہیے اور حکومت کا فرض ان کا تحفظ کرنا ہے۔ 
چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کا ذکر کئے بغیر انہوں نے کہا کہ ’ تو پھر صورتحال کو جوں کی توں قائم رکھنے پر زور کیوں نہیں دیا جارہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہماری زمین پر ہمارے20 نہتے جوانوں کے قتل کو چین کو جائز ٹھہرانے کی اجازت کیوں دی گئی۔ ؟
 راہل گاندھی نے کہا کہ وادی گلوان کے بارے میں خودمختاری کا تذکرہ کیوں نہیں ہے۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS