اتار چڑھاؤ سے گزرتا ہوا مضبوط سطح پر بند ہوا شیئر بازار

0

ممبئی: بینکاری، مالیات، آئی ٹی اور تکنیکی سیکٹر کی کمپنیوں میں زبردست خریداری کے رجحان کی وجہ سے گھریلو شیئر بازار آج مسلسل پانچویں روز مضبوط سطح پر بند ہوا۔
 بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل  انڈیکس سنسیکس 187.24 پوائنٹس یعنی0.51 فیصد اضافے کے ساتھ 36،674.52 پوائنٹس پر بند ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 36 پوائنٹس یعنی 0.33 فیصد اضافے کے ساتھ 10،799.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ان دونوں بڑے انڈیکس کی یہ چار ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ 

آج صبح اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔ بینکاری اور مالیاتی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ آئی ٹی اور تکنیکی سیکٹر کی کمپنیوں میں بھی سرمایہ کاروں نے خریداری کی۔ لیکن ایندھن اور تیل اور گیس کے شعبے نے مارکیٹ پر دباؤ ڈالا۔ مڈ ڈے ٹریڈنگ میں گرنے کے بعد بازارنے دوپہر بعد دوبارہ واپسی کی اور بالآخر سبز نشان میں ہی بند ہوا۔
 انفو سس، آئی سی آئی سی آئی بینک، بجاج فنانس اور ایچ ڈی ایف سی نے مارکیٹ کی نمو میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسری طرف ریلائنس انڈسٹریز اور آئی ٹی سی جیسی بڑی کمپنیوں نے مارکیٹ پر دباؤ ڈالا۔ 
سرمایہ کاروں نے درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی خریداری کی۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.58 فیصد اضافے کے ساتھ 13،535.97 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.57 فیصد اضافے کے ساتھ 12،839.77 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 سنسیکس کی کمپنیوں میں بجاج فنانس کے شیئرمیں تقریبا آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا۔ انڈس انڈ بینک میں چھ فیصد اور بجاج فنسرو میں تقریبا پانچ فیصد کا اضافہ ہوا۔ انفوسس کے حصص میں چار فیصد اضافہ ہوا۔ این ٹی پی سی اور آئی ٹی سی میں تقریبا تین فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔

بیشتر بڑے شیئر بازار آج  سرخ نشان میں ہی رہے۔ ایشیاء میں ہانگ کانگ کا ہینگسنگ 1.38 فیصد، جنوبی کوریا کا کوسپی میں 1.09 فیصد اور جاپان کا نکی 0.44 فیصد نیچے گرا، جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.37 فیصد اضافے پر بند ہوا۔ یورپ میں ابتدائی تجارت میں جرمنی کا ڈی اے ایکس 1.36 فیصد اور برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 1.30 فیصد کمزور ہوا۔

بی ایس ای گروپ میں، آئی او کے انڈیکس نے سب سے زیادہ 2.10 فیصد کا اضافہ درج کیا۔ بینکنگ میں 1.90 فیصد، مالیات میں 1.73 فیصد اور تکنیک میں 1.41 فیصد کی تیزي رہی۔ اس کے علاوہ   سی ڈی جی اینڈ ایس، آٹو اور سرمایہ جاتی مصنوعات گروپوں کے اشاریے بھی سبز نشان میں رہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS