پنجاب کی حکومت کا ہاکی کے ہر کھلاڑی کو ایک کروڑ روپئےدینے کا اعلان

0
Image: Ndtv.com

چنڈی گڑھ : (یواین آئی) ٹوکیو اولمپک میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پرہندوستانی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو پنچاب حکومت نے ایک روپئے بطور انعام دینے کا اعلان کیا۔

ریاست کے کھیل اور نوجوانوں کے امورکے وزیر راناگرمیت سنگھ سوڑھی نے ہندوستانی ہاکی ٹیم کو کانسے کے تمغے کے لئے ہوئے مقابلے میں جرمنی کو 4-5 سے شکست دئے جانے پر ٹویٹ کرکے مبارک باد دی اورکہا کہ ریاستی حکومت ٹیم میں شامل پنجاب کے ہرایک ہاکی کھلاڑی کوایک ایک کروڑروپے کی نقد رقم کے ساتھ اعزازسے نوازے گی۔
انہوں نے کہا ’’اولمپک میں ہندوستانی مینز ہاکی ٹیم نے تاریخ رقم کرتے وئے 41 برسوں کے بعد ملک کے لئے تمغہ جیتاہے اوراس پر ہمیں فخرہے، ہم جشن منانے کے لئے کھلاڑیوں کی واپسی کاانتظارکررہے ہیں۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کل 20 کھلاڑیوں میں سے 11 پنجاب سے ہیں۔
ہاکی ٹیم کے کپتان منپریت کی ماں منجیت کور نے کہا کہ ہم ارداس کر رہے تھے اور وہ قبول ہوگئی ۔ ہم بہت خوش ہیں کہ میرے بیٹے نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم ائیر پورٹ پر کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS