اسمبلی انتخابات۔2022:الیکشن کمیشن نے شروع کیں تیاریاں

0

لکھنؤ:(یواین آئی)یوپی میں سال 2022 کے انتہائی اہم اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف انڈیا نےپولنگ بوتھ کی زمرہ بندی کے لئے شیڈول کا اعلان کر کے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
نئے پولنگ بوتھ اور پولنگ سنٹرس کی ناموں کو ترتیب دینے کے کام کاآغاز 17اگست سے ہوگا اور اس پر تمام سیاسی پارٹیوں
اور دیگر سے اعتراضات لینے کے بعد پولنگ بوتھ کی حتمی لسٹ 23اگست کو جاری کی جائے گی۔ڈی ایم پولنگ بوتھ کے
سلسلے میں تمام شکایات کا تصفیہ 7ستمبر تک کریں گے اور اس کے بعد اپنی فائنل لسٹ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے پاس
20ستمبر تک جمع کریں گے۔ریاستی الیکشن کمیشن کی آف ڈی ایم کی جانب سے موصول اس لسٹ کو 25ستمبر کت دہلی میں
الیکشن کمیشن کو بھیجے گی۔وہیں دوسری جانب کورونا وبا کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ 80سال سے زیادہ عمر والے افراد اور معذورین کو گھر سے ہی ووٹنگ کا موقع ملے گا۔عمر رسیدہ اور پیروں سے معذور افراد کو اس بات بیلٹ پیپر سے ووٹ ڈالنے کا موقع ملے گا۔اس مقصد کے لئے پولنگ پارٹیاں ایسے افراد کے گھروں تک پہنچیں گی اور ان سے پوسٹ بیلٹس حاصل کریں گی۔80سال سے زیادہ عمر والے افراد کی تعداد تقریبا 23لاکھ ہے جبکہ پیروں سے معذورین کی تعداد کچھ 9لاکھ ہے۔الیکشن کمیشن نے ڈی ایم کو اس کی ڈور ٹو ڈور تصدیق کا حکم دیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر اجے کمار شکلا نے ریاست کے تمام ڈی ایم، اے ڈی، اور ایس ڈی ایم کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ
الیکشن کی تیاریوں کاجائزہ لیااور نئی ہدایات کے بارے میں آگا ہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عمر رسیدہ اور پیروں سے معذور افراد
کی تصدیق کے بعد ایسے ووٹر جو اپنا ووٹ میل کرنا چاہتے ہیں انہیں 12۔ڈی فارم دیا جائے۔انہوں نے جلد از جلد پولنگ بوتھ
اور پولنگ سنٹروں کی ترتیب کا حکم دیا ہے۔
کورونا وبا کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ اب ایک پولنگ بوتھ 15سو ووٹروں کے بجائے 12سو ووٹروں
پر مشتمل ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جہاں پر پولنگ بوتھوں کی تعداد زیادہ ہے ایسے پولنگ سنٹروں کو منتقل کیا جائے
۔بریلی اور گونڈہ میں دو پولنگ سنٹر ایسے ہیں جہاں پر 23 پولنگ بوتھ ہیں۔یہاں سے کچھ پولنگ بوتھوں کو دوسری جگہوں
منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔کمیشن نے 10سے زیادہ پولنگ بوتھ رکھنے والے پولنگ سنٹروں کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت
دی ہے۔ساتھ ہی ہدایت دی گئی ہے کہ نئے پولنگ سنٹروں کے قیام میں بینادی ضروریات کی تکیمل کی سہولیات کا خیال رکھا
جائے۔جبکہ اس بات کو بھی ذہن میں رکھیں کہ بوتھ کے تعین کے دوران ایک گھر کے تمام اراکین ایک ہی پولنگ بوتھ پرووٹ
کرسکیں۔چیف الیکشن کمیشنر نے تمام ڈی ایم سے اس بات کی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ ووٹر لسٹ پر خصوصی توجہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے مقامات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے جہاں غیر متوقع طریقوں کا اپناتے ہوئے ووٹر لسٹ سے ناموں کو ڈلیٹ کردیا جاتا ہے۔ساتھ ہی ڈی ایم کو ان مقامات پر بھی نگاہیں رکھنی چاہے جہاں سے 40فیصدی سے زیادہ ووٹرفارم منسوخ کردئیے جائیں۔الیکشن کمیشن نے سال 2017 کے اسمبلی انتخابات اور سال 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں درج کی گئی ایف آئی آر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنے کی ہدایت دی انہوں نے کہا کہ جلد از جلد اس کی پیش رفت کا جائزہ لیں اور اگرابھی تک ان ایف آئی آر کا تصفیہ نہیں کیا گیا ہے تو جلد از جلد اسے پائے تکمیل تک پہنچائیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS