پڈوچیری میں کورونا وائرس کے 19 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 400 کےپار

0

پڈوچیری: منگل کے روز پڈوچیری میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 19 نئے معاملوں کی رپورٹ کی گئی ہے، جس کے بعد مرکز کے زیر انتظام خطے میں متاثرہ افراد کی تعداد 402 ہوگئی ہے۔
 پڈوچیری کی محکمہ صحت سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پڈوچیری کے علاقے سے 15 اور کررائیکل سے چار افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ 
ان میں سے آٹھ کو گورنمنٹ میڈیکل کالج، چھ کو زیپمار، چار کو کرائیکل سرکاری اسپتال اور ایک کو کڈالور کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
 
گورنمنٹ میڈیکل کالج کے 12 اور زیپمار سے تعلق رکھنے والے تقریبا 16 متاثرہ افراد کو پیر کی شام صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ 
دریں اثناء، گزشتہ شام گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایک شخص کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی۔ 
فی الحال، مرکز کے زیر انتظام خطہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں 172، زیپمار میں 43، کرائیکل گورنمنٹ اسپتال میں 11، ینم سرکاری اسپتال میں ایک اور کڈالور کے سرکاری اسپتال میں ایک مریض زیر علاج ہے۔ 

پڈوچیری میں اب تک 402 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جن میں سے 165 کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ خطے میں 9 افراد کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے اور اس وقت مختلف اسپتالوں میں 228 مریض زیر علاج ہیں۔
 پڈوچیری کے وزیر صحت ملادی کرشنا راؤ نے بتایا کہ کل شام میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کے باعث مدلیارپیٹ کی ایک عورت (60) کی موت ہوگئی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملو کے پیش نظر سڑکوں پر نقل و حرکت کو کم کرنے کے لئے آج سے یہاں مزید پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS