آگرہ کو ان حالات میں ڈھکیلنےکا ذمہ دار کون:پرینکا

0

لکھنؤ: کورونا وائرس سے آگرہ میں ہوئی اموات کے ضمن میں پرینکا کے دعوی پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ  کی نوٹس کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری نے منگل کو کووڈ مریضوں کی حالت اور تعداد میں ردوبدل کا الزام لگاتےہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے اس ضمن میں وضاحت طلب کی ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری نے پیر کو آگرہ میں کورونا متاثرین کے سلسلے میں اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا'آگرہ میں 48گھنٹوں میں اسپتال میں داخل 28مریضوں کی موت ہوگئی۔یوپی حکومت کے لئے کتنی شرم کی بات ہے کہ اسی جھوٹے ماڈل کو مشتہر کر کے سچ کو دبانے کی کوشش کی گئی۔ حکومت کی 'نوٹیسٹ،نوکورونا پالیسی'پر سوال اٹھے تھے-اگر یوپی حکومت سچ دباکر کورونامعاملے میں اسی طرح لگاتار لاپرواہی کرتی رہی تو بہت خوفناک نتائج آنے والے ہیں۔واڈرا کے بیان کو سرے سے خارج کرتے  ہوئے ڈسٹرکٹ مجرسٹریٹ پربھو نارائ سنگھ نے انہیں ایک نوٹس بھیج کر 48گھنٹوں کے اندر اس پر جواب طلب کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے لکھا تھا'ٹوئٹر پر مذکورہ پوسٹ کو دیکھ کر سردست گمراہ کن حالات پیدا ہوئے ہیں۔ جس سے عوام الناس میں یہ پیغام جاتا ہے   کہ 48گھنٹے میں 28 کورونا مثبت مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔
اس وقت پورے ملک کے لوگ کورونا انفیکشن سے روکنے کے لئے لڑرہے ہیں جو کورونا وارئرس،کورونا فائٹرس اور عوام الناس پر منفی اثر اور خوف کا ماحول پیدا کرتا ہے جبکہ سچائی یہ ہے کہ گذشتہ 109دنوں میں کووڈ۔19 کے اب تک کل 1139 کیس سامنے آئے ہیں۔جن میں سے 79لوگوں کی موت ہوئی ہے۔گذشتہ 48گھنٹوں میں 28لوگوں کی موت کی خبرغلط اور بے بنیاد ہے۔
لہذا اس گمراہ کن خبر کی 24 گھنٹوں کے اندر تردید کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ اس کورونا کے وقت میں تمام شہریوں اور کسی بھی عہدے پر کام کرنے والے ملازم کو صحیح حالات کی جانکاری مل سکے اور اس وبا سے لڑنے والے ملازم حوصلےپست نہ ہوں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے نوٹس کے برخلاف محترمہ واڈرا نے منگل کو پھر اپنےٹوئٹ  میں لکھا'آگرہ میں کورونا سے مرنے والوں کی شرح دہلی اور ممبئی سے بھی زیادہ ہے۔ یہاں کورونامتاثرین کی شرح اموات 6.8 ہے۔یہاں کورونا سے جان گنوانے والے 79مریضوں میں سے کل 35فیصدی یعنی 28لوگوں کی موت اسپتال میں داخل ہونے کے 48گھنٹوں کے اندر ہوئی ہے۔ 'آگرہ ماڈل' کا پروپیگنڈہ  کر ان ناموافق حالات میں ڈھکیلنے کا ذمہ دار کون ہے ۔وزیر اعلی کو 48 گھنٹوں کے اندر عوام کو اس ضمن میں وضاحت دیں اور کورونامریضوں کی حالت اور تعداد میں کی جارہی ردوبدل پر جوابدہی طے کریں۔وہیں ریاست کے وزیر توانائی شری کانت شرما نےمحترمہ واڈرا کے الزام پر طنز کستےہوئےٹوئٹ کیا'چین کی مکاری اور چینی وائرس کے خلاف پورا ملک جنگ لڑرہا ہے لیکن کانگریس چینی راگ الاپ رہی ہے۔ بھائی (راہل)جھوٹے حقائق سے فوج کی حوصلہ شکنی کرنے میں مشغول ہیں اور بہن(پرینکا)جھوٹے اعدادوشمار سے کورونا وارئرس کا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS